اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم مسلح افراد نے عید فطر کے روز دمشق کے جنوب میں واقع زینبیہ کے علاقے پر جہاں روضہ حضرت زینب(س) واقع ہے راکٹ حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کیا ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں رہنے والوں کی اکثریت کا تعلق مذہب تشیع سے ہے۔ تاھم شہید اور زخمی ہونے والوں کی دقیق رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449984
شام میں عید فطر کے دن تکفیری دھشتگردوں نے دمشق کے جنوب میں واقع زینبیہ علاقے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے باعث متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔